عادی چور پرندے نے دکاندار کی ناک میں دم کردیا

عادی چور پرندے نے دکاندار کی ناک میں دم کردیا

ڈورسیٹ(نیٹ نیوز) ایک سیگل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں اسے اپنی پسندیدہ سرگرمی دکان سے چوری کرتے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

انگلینڈ میں ایک سیگل منی اسٹور سے چپس کا پیکٹ چوری کرتے ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو کافی محضوظ کیا ہے ۔ڈورسیٹ میں موجود اسٹور کے عملے نے بتایا کہ یہ پرندہ، جسے عملے نے ہالی ووڈ اداکار سے منسوب ‘اسٹیون سیگل’ کا نام دیا ہے ، تقریباً چھ سال سے چپس کے تھیلے چوری کرنے کے لیے اندر گھس رہا ہے ۔منیجرسٹورٹ ہارمر نے بی بی سی کو بتایا کہ میں مجھے اس سیگل کی وجہ سے سٹاک میں کافی نقصان ہوچکا ہے ، اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مذاق ہے ،خبرسامنے آنے کے بعدسوشل میڈیاپرصارفین اس پردلچسپ تبصرے کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں