مانگامنڈی :نوسرباز 2خواتین گھرسے موبائل چرانے پر گرفتار

مانگامنڈی :نوسرباز 2خواتین  گھرسے موبائل چرانے پر گرفتار

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )مانگامنڈی کے محلہ طارق آباد میں2 نو سر باز عورتیں ایک گھر سے 4 اینڈرائیڈ موبائل لے اڑیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مانگا منڈی کی حدود میں دو عورتیں ایک گھر میں داخل ہوئیں اور فیملی کو چکر دیکر چار موبائل چراکر لے گئیں جب اگلے روز مدعی فریق تھانے گیا تو تھانہ میں وہ عورتیں کسی اور واردات میں پولیس نے پکڑ رکھی تھیں جنہیں مدعی نے موقع پر پہچان لیا۔ایس ایچ او شبیر اعوان کے مطابق مدعی ندیم کی درخواست پر گرفتار صبا اور ارم وغیرہ کو مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں