بھوآنہ:ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بنا کر 5لاکھ لوٹ لئے

 بھوآنہ:ڈاکوؤں نے دکاندار کو یرغمال بنا کر 5لاکھ لوٹ لئے

بھوآنہ(نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے سرشام ایزی پیسہ شاپ کے مالک سے پانچ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق مین جھنگ چنیوٹ روڈپر مسجدحسین کے قریب واقع موبائل شاپ پر گزشتہ شام موٹرسائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے گھس کر اسلحہ کی نوک پر دکاندا ر کو یرغمال بنا لیا اور د کان سے تقریباً پانچ لاکھ روپے لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق واردات کے بعد پولیس ہیلپ لائن 15 پر شام6:41 پر اطلاع دی گئی مگر پولیس جائے وقوعہ پر 8 بجے کے قریب پہنچی ۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق گزشتہ دوماہ کے دوران گھروں میں چوری کی درجنوں وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن مقامی پولیس نے ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیااور مدعیان کو ڈرادھمکا کر تھانے سے نکال دیا جاتا ۔متاثرین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا ہے کہ مقامی پولیس ہمارے مقدمات درج کرکے وارداتوں میں چرایا گیا مال برآمد کر کے ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچائے ،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اورارباب اختیار ہماری داد رسی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں