وکلا کے مسائل کا حل اولین ترجیح:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

وکلا کے مسائل کا حل اولین ترجیح:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا وکلا کے تمام مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،بار اور بینچ کا بنیادی مقصد سائلین کو انصاف کی فراہمی ہے۔

 جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان، ضلعی بار ایسوسی ایشن وہاڑی، تحصیل بار ایسوسی ایشن بوریوالا، تحصیل بار ایسوسی ایشن شکرگڑھ، تحصیل بار ایسوسی ایشن سانگلہ ہل، ضلعی بار ایسوسی ایشن اٹک، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور، ضلعی بار ایسوسی ایشن سرگودھا، تحصیل بار ایسوسی ایشن بھیرہ، تحصیل بار ایسوسی ایشن یزمان اور تحصیل بار ایسوسی ایشن منچن آباد کے وفود نے ملاقات کی، وکلاء رہنماؤں نے صوبے کی عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لئے فاضل چیف جسٹس کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان بھی موجود تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں