ریلوے پولیس پر فائرنگ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

ریلوے پولیس پر فائرنگ  کرنیوالا گروہ پکڑا گیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلویز پولیس مغلپورہ ڈویژن کی بڑی کارروائی ،ریلویز پولیس پر فائرنگ کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار۔

،ملزمان حسین اور عمر نے 4 ماہ قبل ریلوے سگنل شاپ سے لاکھوں مالیت کی کاپر وائر چوری کرنے کی کوشش کی جن کو ڈیوٹی پر موجود ریلویز پولیس افسران اور اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی جس دوران ملزمان نے ریلویز پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بھاگ نکلے ریلویز پولیس اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ریلوے کی لاکھوں مالیت کی تار چوری ہونے سے بچالی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں