چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا، حافظ نعیم

چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا، حافظ نعیم

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان 77 برس کا ہوگیا،ہمیں اپنے بچوں کو قیام پاکستان کیلئے دی گئی قربانیاں یاد دلانا ہونگی۔

پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ قرار پایا۔77 برس میں ہم وہ منزل نہیں پاسکے جس مقصد کیلئے پاکستان وجود میں آیا۔یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے نظریہ پاکستان اور دوقومی نظریہ سے انحراف کیا ہے ۔چند ظالم لوگوں نے پاکستان کو تباہ و برباد کیا۔ہمارے ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کا کوئی ویژن نہیں۔حکمران لیپ ٹاپ بانٹ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کے نام نہاد دعوے کر رہے ہیں۔عدل و انصاف کا نظام دین اسلام کے نفاذ میں ہے ۔پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے قوم شجرکاری کو فروغ دے ۔امیر جماعت اسلامی نے یوم آزادی کے موقع پر منصورہ کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں