چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز،نوجوان قدم بڑھائیں،روشن مستقبل منتظر:مریم نواز

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز،نوجوان قدم بڑھائیں،روشن مستقبل منتظر:مریم نواز

لاہور (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ۔چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں روشن  مستقبل ان کا منتظر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے ۔ چیف منسٹر انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25ہزارروپے ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے ۔ مریم نوازنے کہا کہ چیف منسٹر انٹر ن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔ انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد18سے 25برس ہے ۔ منتخب انٹرنی کو نجی کے شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں