کالے قانون بنا کرملک نہیں چل سکتا:شاہد خاقان عباسی

کالے قانون بنا کرملک نہیں چل سکتا:شاہد خاقان عباسی

پشاور(آن لائن، این این آئی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کالے قانون بنا کرملک نہیں چل سکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پہلے بھی ہوتی رہیں، لیکن رات کے اندھیرے میں پہلی دفعہ دیکھی، اراکین اسمبلی کوبھی آئینی تر امیم بارے پتا نہیں تھا۔

 یہ کونسی جمہوریت ہے ؟۔علاوہ ازیں ضم شدہ اضلاع کے مسائل اور مجوزہ حل کے حوالے سے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ عزت اور حقوق مانگتے ہیں ، فاٹا کے وسائل مانگتے ہیں، ہمارا نظام آئین کے مطابق نہیں، یہ جو قانون بن رہا ہے بالکل غلط ہے ، ضم اضلاع کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کریں۔ بد نصیبی ہے کہ 6 سال بعد فاٹا کے حوالے سے اس فورم پر بات ہورہی ہے ، پاکستان بننے کے بعد صرف انگریز گئے ، نظام وہی رہا۔ تقریب میں سابق گورنر خیبرپختونخوا مہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیر نور الحق قادری کے علاوہ بیوروکریٹس، اراکین اسمبلی اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔شاہد خاقان نے کہا کہ مولانا نے صاف کہا تھا کہ میں انضمام کو سپورٹ نہیں کرتا،مولانا کی سوچ ایک الگ صوبہ بنانے کی تھی، ضم اضلاع میں کام نہیں ہوا ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ بدلیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں