قوم شہدا اور انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریگی:صدر زرداری

 قوم شہدا اور انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریگی:صدر زرداری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے لیے فاتحہ خوانی، بلندی درجات کی دعا کی۔ آصف زرداری نے قوم کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثارقابل ستائش ہے ۔ پوری قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ قوم اپنے شہدا اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی دو روز قبل شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں