کتنا اچھا ہوتا مودی خود ایس سی او اجلاس میں آتے:نواز شریف

کتنا اچھا ہوتا مودی خود ایس سی او اجلاس میں آتے:نواز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے معروف بھارتی صحافی برکھا دت سے لاہور میں ملاقات کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد کی خواہش ظاہر کردی۔۔۔

برکھا دت شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی کوریج کیلئے پاکستان آئی ہیں، جہاں انہوں نے لاہور میں سابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی، بھارتی صحافی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران نواز شریف نے کہا مجھے امید ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہم مستقبل قریب میں دوریوں کو کم کرنے کیلئے مل بیٹھنے کا کوئی موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔میں ہمیشہ بھارت کے ساتھ بہتر اور خوشگوار تعلقات کا حامی رہا ہوں، مجھے امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کا یہ بہت اچھا موقع ہے ،کتنا ہی اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کرتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں