اسٹاک ایکسچینج:مندی،41فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی،41فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان غالب آگیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس222پوائنٹس کی کمی سے 85261پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب 41فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔

 اس کے برعکس آل شیئر انڈیکس بڑھنے سے حصص کی مالیت میں 7 ارب 77 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار 487روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں پیر کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، ایک موقع پر 622پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس 86ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیاتاہم پاور جنریشن سمیت دیگر شعبوں میں حصص کی آف لوڈنگ بڑھنے سے تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ماہرین کے مطابق غیریقینی سیاسی حالات، حکومت کا بینکوں پر لیکوڈٹی کے انحصار کے حوالے سے آئی ایم ایف کی تشویش اور مالیاتی عدم توازن سے بچنے کے لئے کیش مینجمنٹ کو بہتر بنانے پر زور جیسے عوامل کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں پیر کوایک بار پھر اتارچڑھائو کے بعد مندی کے اثرات غالب آگئے ۔کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 148پوائنٹس کی کمی سے 27011پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 1443پوائنٹس کی کمی سے 128130پوائنٹس پر بند ہواجب کہ آل شیئر انڈیکس 38.12پوائنٹس کے اضافے سے 54575 پوائنٹس پر بند ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں