جلسے میں امریکی جھنڈا لانیوالا پٹواری تھا، ڈھونڈ رہا ہوں، علی امین

جلسے میں امریکی جھنڈا لانیوالا  پٹواری تھا، ڈھونڈ رہا ہوں، علی امین

پشاور(آئی این پی )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جعلی مقدمات میں گرفتاریاں ہو رہی ہیں، یہ اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، یہ اسی طرح کرتے ہیں، معلوم نہیں پارٹی رہنمائوں کو کس چیز پر حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسے میں امریکی جھنڈا لانے والا پٹواری تھا، میں اسے ڈھونڈ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نومبر میں بانی پی ٹی آئی نے خود کال دینی ہے ، احتجاج کی تیاری مکمل ہے ، جب کال آئے گی تو باضابطہ اعلان کریں گے ۔ادھر پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات کیس میں ان کے وکیل کو تیاری کا وقت دینے کی درخواست منظور کر لی۔پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اثاثہ جات کیس میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ان کو نوٹس جاری کیا کہ آپ آئیں اور ہمارے ساتھ ایک کپ چائے پئیں اور کچھ نہیں لکھا۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے گنڈا پور کے وکیل کی مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں