ڈالر کی پیش قدمی برقرار، سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کم

ڈالر کی پیش قدمی برقرار، سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کم

کراچی(بزنس ڈیسک)آئی ایم ایف ریویو میں فنانشل گیپ کو پر کرنے کے دباؤ اور عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے کے اثرات منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں پر مرتب ہوئے۔۔۔

 جس سے ڈالر کی پیش قدمی برقرار رہی، ادھر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7پیسے کے اضافے سے 277.93روپے پر جاپہنچا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسے کے اضافے سے 278.83روپے پر بندہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2593 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بھاری کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار روپے کی بڑی کمی سے 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے پر آگیا۔اسی طرح دس گرام سونا 6 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں