اسٹاک ایکسچینج:مندی، 24 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

اسٹاک ایکسچینج:مندی، 24 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کے بعد منگل کو مندی کا رجحان غالب آگیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 423 پوائنٹس کی کمی سے 93708.18 پوائنٹس ہوا۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 24 ارب روپے کا خسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم پیر کے مقابلے میں2.7فیصد کم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو مندی کی جانب دھکیل دیا۔آٹوموبائل اسمبلرز، بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 132.85پوائنٹس کے خسارے سے 28884.93پوائنٹس اورآل شیئر انڈیکس 119.89 پوائنٹس سے گھٹ کر 59708.18 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی سرمایہ گھٹ کر 120 کھرب 31 ارب روپے رہ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں