مرکنٹائل ایکسچینج میں 32 ارب کے 35911 سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 32 ارب کے 35911 سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج(پی ایم ای ایکس)میں 32 ارب روپے کے سودے ہوئے۔ گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد 35911 رہی۔

زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 18.665 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت 4.676 ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.169 ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی 1.880ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.880ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.730ارب روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 419.803ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت275.107ملین روپے ،ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 252.415ملین روپے اور کاپر کے سودوں کی مالیت 183.180 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں