ہر ایک کو ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ ڈیل کرنا پڑے گا: وزیر خزانہ
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا ہم ٹیکس پالیسی کو ٹیکس کلیکشن سے بہتر بنائیں گے اور ہر ایک کو ٹیکس اتھارٹی کے ساتھ ڈیل کرنا پڑے گی۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ایف بی آرکا پالیسی میکنگ میں کوئی تعلق نہیں ہوگا، ان کا کام اب کلیکشن کرنا ہوگا۔پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے تو یہ خوش آئند ہے ، اوورسیز چیمبرز میں گئے تو وہاں سب کا اپنا پوائنٹ آف ویو تھا، آپ لوگوں کی مدد سے آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ ملا ہے ۔ بجٹ پیش کرتے ہیں تو اس کے بعد کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں، اسے دوبارہ پورا کیا جاتا ہے ، آپ ابھی سے ہمیں پرپوزل بھیجیں تاکہ اپریل میں آپ کو مسئلہ نہ ہو، ہم آپ سے ڈسکس کریں گے کہ ہم یہ چیزیں بجٹ میں لے کر جارہے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ پر ٹیکس کٹ رہا ہے ، تین چیزیں چکن، دال ماش اور دال چنا کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں، اس پر کام کیا اور قیمتوں کو کم کیا جس کا فائدہ عام آدمی کو ہوا۔وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا بزنس کمیونٹی کو سہولت دینے کیلئے درست انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں بزنس کمیونٹی کے مسائل سن رہے ہیں اور ان کے حل کیلئے اکنامک پوائنٹ آف ویو سے حل کررہے ہیں ایف بی آر کامرس اور ای بیس بزنس کیلئے قانون سازی کا مقصد معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔ ای ڈی ایف کے ڈھانچے پر سوالیہ نشان ہے ۔ ای ڈی ایف کیلئے پرپوزل بنارہے ہیں اس کو ری سٹرکچر کریں گے اس سلسلہ میں ائیر پورٹ اور سولر سسٹم میں درخواستیں موصول کررہے ہیں۔ سیالکوٹ میں ایکسپو سنٹر بنائیں گے ۔ٹی وزارت تجارت کا ڈیسک ایکسپو سنٹر میں ہوگا ٹی ڈیپ بھی ادارہ ختم ہوچکا ہے اس کو بھی ریوائز کرنے جارہے ہیں ۔