پی این ای سی کانووکیشن ، 372 طلبہ کو میڈلز، ڈگریاں تفویض

پی این ای سی کانووکیشن ، 372 طلبہ کو میڈلز، ڈگریاں تفویض

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کے 36ویں کانووکیشن کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب مہمانِ خصوصی تھے ۔

کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی اور ریکٹر NUST لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمد زاہد لطیف مرزاریٹائرڈبھی اس موقع پر موجود تھے ۔تقریب کے دوران چیف  آف دی نیول سٹاف نے 33 نمایاں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز سے نوازا جبکہ ریکٹر NUST نے 372 پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلبہ کو ڈگریاں تفویض کیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ای سی نے مسلسل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مضبوط کلچر کو فروغ دیا ۔انہوں نے ریکٹر NUST اور کمانڈنٹ پی این ای سی کو مبارکباد دی۔ نیول چیف نے طلبہ اور ان کے والدین کو ڈگری مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ مضبوط کردار کو برقرار رکھیں، قبل ازیں کمانڈنٹ پی این ای سی کموڈور مدثر خورشید نے اس بات کا اظہار کیا کہ پی این ای سی تمام شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں