ایاز صادق کے باہر جانے سے مذاکرات میں خلل آیا، رانا ثنا

 ایاز صادق کے باہر جانے سے مذاکرات میں خلل آیا، رانا ثنا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سپیکر ایاز صادق کے ملک میں نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات میں خلل آیا۔ میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کا حامی ہوں،

اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے معاملات ٹھیک کرنے میں رکاوٹ نہیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی قائل کرے سپریم کورٹ کا جج ہی انکوائری کر سکتا ہے تو مان لیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالت کے ذریعے ہو گی۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی،ن لیگ کے میثاق جمہوریت کرنے پر تیسری قوت کو لایا گیا، تیسری قوت کا ایک ہی نعرہ تھا،کسی کے ساتھ بات نہیں کروں گا، اگر کہا جائے کہ ہم کفن باندھ کر آ رہے ہیں تو کچھ نہ کچھ تو بندوبست کرنا پڑے گا۔راناثنااللہ کا کہناتھا کہ اگر بچے ماں کے گلے میں رسی ڈال کر گھسیٹیں گے تو ماں کچھ تو کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت پرچہ ہو گا تو کیس بھی ملٹری کورٹ میں ہی جائے گا، پی ٹی آئی اپنے مطالبات لکھ کر دے ،ہم بھی لکھ کر ہی جواب دیں گے ، ایاز صادق سے درخواست کروں گا پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں