اپنی چھت:سالانہ 1لاکھ گھروں کی تعمیر کاہدف ہر صورت پورا کیا جائے:مریم نواز

اپنی چھت:سالانہ 1لاکھ گھروں کی تعمیر کاہدف ہر صورت پورا کیا جائے:مریم نواز

لاہور(دنیا نیوز،خبر ایجنسیاں)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پروگرام کے پراجیکٹس پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پنجاب میں بے گھر شہریوں کو مفت پلاٹ دینے کی سکیم کا بھی جائزہ،سفارشات اورتجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں 3اور 5مرلے کی سرکاری ہاؤسنگ سکیموں کا  تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں عوام کو فری پلاٹ دینے کے لئے ٹی او آرز طے کرنے کے لئے 8رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا پنجاب کے 22اضلاع میں 35سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 2807پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے 7اضلاع میں 9 سرکاری ہاؤسنگ سکیموں میں 1119پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے سکیم کے تحت فروری تک صوبے بھر میں 20ہزار گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ دے دیا ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے ۔ وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا 9015 مکانوں کی تعمیر کے لئے 8ارب 20کروڑ روپے کے قرضے جاری کر دیئے گئے ۔2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی۔ پروگرام کے تحت4841گھر زیر تکمیل ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا اپنی چھت،اپنا گھر پورٹل پروزٹ کرنے والے شہریوں کی تعداد7لاکھ28ہزارسے بڑھ گئی۔تقریبا4ًلاکھ سے زائد درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ آگئیں۔74ہزار سے زائد ڈرافٹ ایپلی کیشن بھی پورٹل میں جمع کرا دی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں