عمران خان کو1گھنٹے کیلئے لے آتے تو کیا ہو جاتا :حمد اللہ

عمران خان کو1گھنٹے کیلئے لے آتے تو کیا ہو جاتا :حمد اللہ

لاہور (دنیا نیوز )جے یو آئی (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی نے ملکی سلامتی اور خود مختاری کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کا ساتھ دینے پر ہم نشانہ بنے ، میری قیادت دہشتگردی کا نشانہ بنی ، سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تقسیم نظر آئی ، ایک بڑی پارٹی باہر ہےْ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 آپریشن کا فیصلہ تو ماضی میں بھی ہوا تھا ، پرانے فیصلوں کو دہرایا گیا ، قومی سلامتی کمیٹی میں سیاسی قیادت متفق نہیں ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا بلوچستان میں چار سیاسی جماعتیں ہیں ، باقی تو چوزہ پارٹی ہیں جو ہوا کے ساتھ بدلتی ہیں ، پی ٹی آئی کا فیصلہ عمران نے کرنا ہے وہ اس سے باہر ہے ، عمران خان کو گھنٹے کے لیے لے آتے تو کیا ہو جاتا ، 2 صوبوں میں آپریشن کی بات ہو رہی ہے دونوں کی قیادت کمیٹی سے باہر ہے ، اس سے تقسیم نظر آتی ہے ۔ اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا بند کمرے میں جب ایسے ماحول میں آپ ہمیں بلاتے ہیں تو اپوزیشن خطرہ مول لیتی ہے ، اسکے ذمے پتا نہیں کیا لگا دیا جائے ، کیا اعلامیہ آئے جو ہماری پالیسی کیخلاف ہو ، ایسی صورتحال میں ہم نہیں پڑنا چاہتے تھے ، آج کا سرکاری اعلامیہ کوئی معنی نہیں رکھتا ، روایتی جملوں کے سوا کچھ نہیں ، ریاست یکسو ہو گی لیکن پر عزم ہو کر کرنا کیا ہے ، یہ اعلامیہ میں نظر نہیں آتا ، اگر ہم اس میں شامل ہوتے تو ایسی چیز ہمارے ذمہ ڈال دی جاتی جو ہمیں قبول نہ ہوتی ، اعلامیہ سے ظاہر ہے کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں اگر اس ملک کو آگے بڑھنا ہے تو عمران خان کو شامل کرنا ہو گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں