بجلی نرخوں میں کمی سے متعلق پیکیج کا اعلان جلد کیا جائیگا : وزیر اعظم

بجلی نرخوں میں کمی سے متعلق پیکیج کا اعلان جلد کیا جائیگا : وزیر اعظم

اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا، پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم اور شاعرمشرق کی ولولہ انگیزقیادت میں الگ وطن کے واضح نصب العین کاتعین ہوا۔انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان اس لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے جو آج بھی ہمیں اپنا مقصد یاد دلارہی ہے ، ہمارے سروں پر لہراتا سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل یقین اورعزم وہمت کی بے مثال گواہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ایک خودمختار مملکت اور اہم ایک آزاد قوم ہیں، جس پر رب ذوالجلال کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے ، پیشہ ورانہ لیاقت کی حامل اور شوق شہادت کے جذبے سے سرشار بہادر افواج، صنعت، علم و ہنر اور کھیلوں سے لے کر ہر شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کے قابل شہری اپنی محنت سے نئے جہان آباد کررہے ہیں اور پاکستان کی شان بڑھا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج، پولیس، ایف سی اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بے مثال ہمت، جرات اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں، جنہیں میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔بعدازاں پاور ڈویژن کے امور پراہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ان کاکہناتھاکہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں۔وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں