صدر مملکت کا یتیم بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر،ٹیبلٹس تقسیم
اسلا م آباد( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سے یتیم بچوں کیلئے ایوانِ صدر میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر صدر نے آرفن کیئر فورم کے زیرکفالت بچوں میں بطور تحفہ ٹیبلٹس بھی تقسیم کئے ۔
صدرمملکت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچے محنت کریں تاکہ کامیاب انسان بن سکیں ، خاتون اول آصفہ بھٹو کے مشورے پر آپ کو کمپیوٹر ٹیبلٹس کا تحفہ دے رہا ہوں،تمام بچے کمپیوٹر ٹیبلٹس کو تعلیم حاصل کرنے اور سیکھنے کیلئے استعمال کریں،اس موقع پر صدر نے بچوں سے ملاقات کی اور شفقت کا اظہارکیا ۔دریں اثنا صدر مملکت سے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ملاقات کی اور صدر کو ادارے کی رپورٹ 2024 پیش کی ،وفاقی محتسب کو 2024 میں ریکارڈ 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کی فلا ح کے لئے کام کر نے کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل کے حل کے لئے بھی کو شاں ہے ۔