پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا : نوازشریف

پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا : نوازشریف

لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،28مئی کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے ۔دریں اثنا سابق وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر ابھرنے کا سنہرا دن ہے ۔ ہمارے ایٹمی قوت حاصل کرنے سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا۔یہ دن اس عہد کی تجدید کا بھی لمحہ ہے کہ ہم ملکی سالمیت اور تعمیر و ترقی کے فیصلوں میں ہمیشہ قومی مفاد کو مد نظر رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں