بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیاتو تحریک چلے گی :وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیاتو تحریک چلے گی :وقاص اکرم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے پہلے بھی ملاقاتیں محدود تھیں، پچھلے 6 ماہ سے سیاسی لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا،اس کے باوجود وہ اپنی پارٹی کی نگرانی کررہے ہیں۔

 بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا تو تحریک چلے گی، اس کی بھی نگرانی کرلیں گے ،چند دن کی بات ہے کہ سارے صوبے احتجاجی تحریک میں حصہ لیں گے ، تحریک کے آغازکی تاریخ بانی خود دیں گے ،ہم اپناپرامن آئینی احتجاجی حق استعمال کریں گے ۔دنیا نیو ز کے پروگرام ٹونائٹ ود ثمر عبا س میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار پنجاب بھی نکلے گا،جب لاہور میں جلسہ ہوا تھا تو پنجاب والے نکلے تھے ، رانا ثنا اللہ کا بیان سن کرتحریک انصاف والے گھر نہیں بیٹھیں گے ،تحریک انصاف تمام چیلنجز کا سامنا کرلے گی،حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے ۔وزیرمملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی فائنل کال دی تھی، جس میں وہ ناکام ہوئے ، پہلے بھی پی ٹی آئی قیادت اپنے ورکرز کو چھوڑ کر پتلی گلی سے نکل گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن الائنس بنانے میں بھی ناکام رہی، کیسے ممکن ہے کہ عمران خان جیل میں رہ کر تحریک کی نگرانی کریں گے ،ہم نے اپوزیشن کو کبھی دیوارسے نہیں لگایا، وہ اپنے آپ کودیوارسے لگاتے ہیں۔ پی ٹی آئی ابھی بھی سپیکر کی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کرسکتی ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے باربار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی، پی ٹی آئی ایک قدم اٹھائے گی تو کچھ قدم ہم بھی اٹھالیں گے ۔عقیل ملک کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ نے قانونی طورپربانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے سے متعلق بات کی، 9مئی کیسز میں پی ٹی آئی کے اور ایم این ایز اور ایم پی ایز نااہل ہوسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں