دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ یہ چلنے دینگے : فضل الرحمن

دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ یہ چلنے دینگے : فضل الرحمن

بٹگرام(آئی این پی)سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دینگے، بٹگرام میں شعائر اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ غلط اور یکطرفہ ہے، اس فیصلے سے قبائل ناراض ہیں، آپ پچھتا رہے ہیں کہ فیصلہ غلط ہوا۔

 2018 اور 2024 کے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، انہیں تسلیم نہیں کرتے ، دھاندلی کے الیکشن اور دھاندلی کی حکومتوں پر گلہ نہ کیا جائے ،جے یو آئی نے نہ اس حکومت کو چلنے دیا نہ اِس حکومت کو چلنے دیں گے۔ مان لو تمہارے اندر سیاسی بصیرت نہیں ہے ، ملک کو امریکا کی رضا مندی کے ساتھ چلاتے ہو تو پھر جمہوریت کی بات کیوں کرتے ہو ۔ جے یو آئی (ف)کے کارکن میدان عمل میں ہوں گے ، کامیابی مقدر بنے گی، کوئی بھی طاقت عوام اورجے یوآئی کے درمیان فاصلے پیدا نہیں کر سکتی۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مزیدکہاکہ اب ہماری تحریک چلے گی، ہمیں اسلام آباد پرقبضے کیلئے مجبورنہ کیاجائے ،عوام جے یوآئی کیساتھ ہیں، جے یو آئی پاکستان میں انقلاب برپا کریگی، ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے امریکا کو شکست دی ہے ، ہم ملک کو آئین کی پٹڑی سے اتارنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں