قائمہ کمیٹی: دفتر خارجہ کی نامکمل بریفنگ مسترد،حناربانی برہم،اجلاس ختم
اسلام آباد (کامرس رپورٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں دفتر خارجہ کی نا مکمل بریفنگ کو مسترد کر دی گئی۔
چیئرپرسن کمیٹی نے دفتر خارجہ حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بر یفنگ خطے اور عالمی ایگیج منٹس پر تھی ، بریفنگ میں بتایا جائے وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان کو کیا حاصل ہورہا ہے ، آپ نے جو چیزیں لکھی ہیں وہ ہم نے اخباروں میں پڑ ھ لی ہیں ۔ آپ کی بریفنگ نامکمل ہے آپ لوگوں کا شکریہ ہم اس کو واپس کررہے ہیں، اجلاس کے آغاز میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں کیوں نہیں آئیں، پارلیمنٹ میں اجلاس مہینے میں ایک بار ہوتا ہے ، ہم نے ایجنڈا آپ کے کہنے پر رکھا اور میٹنگ بھی آپ کے کہنے پر بلائی،اب سیکرٹری خارجہ کیوں نہیں آئیں، ممبران اپنے حلقے چھوڑ کر آئے ہیں لیکن سیکرٹری خارجہ نہیں آ ئی۔انہوں نے کہا کہ تین تین ہفتے ہم میٹنگ کو لیٹ کرتے ہیں لیکن وہ آتے نہیں، آگے سے اگر فارن سیکر ٹر ی موجود نہ ہوئیں تو میٹنگ کو ختم کیا جائے گا۔سیکر ٹر ی خارجہ آمنہ بلوچ کے اجلاس میں میں پہنچتے ہی چیئرپرسن حنا ربانی نے اجلاس ختم کردیا۔ اجلاس کے بعد سیکر ٹر ی خارجہ آمنہ بلوچ، وزارت خارجہ و داخلہ کے افسران پر برہم ہو گئیں ،سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ آپ کو پروفیشنل ٹریننگ کس لئے دی جاتی ہے ؟آپ لوگ کمیٹی اجلاس کے لئے ایک بریفنگ نہیں بنا سکتے ،،آپ لوگ حنا ربانی کھر کے معیار کے مطابق بریفنگ کیوں تیار نہیں کرتے ؟آپ لوگوں سے کام ہی نہیں ہورہا ۔ پہلے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور اب وزارت خارجہ کمیٹی میرے لیے ڈراؤنا خواب بنتا جارہا ہے ، آپ لوگوں کو مناسب وقت دیا جاتا ہے پھر بھی آپ لوگ تیاری نہیں کرسکتے ۔ آمنہ بلوچ نے کہا کہ ان کو جو مواد چا ہئے وہی چیزیں ان کے لئے تیار کریں اور آئندہ مجھے بریفنگ کے حوالے سے شکایت نہیں ملنی چا ہئے ۔