زیرِزمین میراتھون، رنرز کی گہرائی میں دوڑ کر تاریخ رقم
لاہور(نیٹ نیوز) دوڑنے والوں کے ایک گروپ نے زیرِ زمین 3000 فٹ سے بھی زیادہ گہرائی میں باضابطہ ریس منعقد کی اور دنیا کی سب سے گہرے مقام پر میراتھن کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ میراتھن سوئیڈن کی میونسپلٹی گارپنبرگ میں ہوئی جس میں 18 ممالک سے تعلق رکھنے والے 55 رنرز نے حصہ لیا۔ ریس کا ٹریک زمین کے اندر3669 فٹ اور 10 انچز کی گہرائی میں بنایا گیا تھا۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہ گہرائی دنیا کے سب سے بلند آبشار اینجلز فالز اور برطانیہ کے سب سے بلند پہاڑ بین نیوِس کی بلندی کے درمیان بنتی ہے ۔ میراتھن 11 چکروں (لیپس) پر مشتمل تھی،اس سے پہلے سب سے گہری میراتھن کا ریکارڈ کرسٹل مائن انڈر گراؤنڈ میراتھون کے پاس تھا، جو جرمنی میں سمندر کی سطح سے 1640 فٹ اور 5 انچز نیچے ہوئی تھی۔