مردوں میں گنج پن ، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مردانہ گنج پن کی بڑی اور نظر انداز کی جانے والی وجہ آنتوں کی خراب صحت ہو سکتی ہے ،صحت سے متعلق بھارتی ادارے ترایا ہیلتھ کی جانب سے کی گئی۔
اس تحقیق میں دسمبر 2024ء اور دسمبر 2025ء کے دوران بھارت کے 10 علاقوں سے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد مردوں کے صحت سے متعلق خود فراہم کردہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ 2025ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم مردوں نے بہتر نظامِ ہاضمہ کی اطلاع دی جبکہ شہری اور مصروف علاقوں میں آنتوں کی صحت زیادہ تیزی سے خراب ہوئی۔ نظامِ ہاضمہ متاثر ہونے سے غذائی اجزاء بالوں کی جڑوں تک نہیں پہنچ پاتے ۔آنتوں کی خرابی جسم میں مسلسل سوزش پیدا کرتی ہے جس سے بال قبل از وقت جھڑنے لگتے ہیں۔