تھائی لینڈ کے قومی دن پرصدرزرداری کا تھائی سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پر پیغام میں کہا کہ میں تھائی لینڈ کے جنوبی صوبوں میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد۔۔۔
اس مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ قیمتی جانی نقصان اور 10 لاکھ سے زائد گھرانوں پر پڑنے والا اثر اس امر کی یاد دہانی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی فوری ضرورت ہے۔