افغان مہاجرین کوپی اوسی درخواستوں پرفیصلے تک ڈی پورٹ نہ کیاجائے :پشاورہائیکورٹ

افغان مہاجرین کوپی اوسی  درخواستوں پرفیصلے تک ڈی پورٹ  نہ کیاجائے :پشاورہائیکورٹ

پشاور (اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل بینچ نے پاکستان اوریجن کارڈ اور شہریت سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے نادرا کو ہدایت کی ہے۔

کہ افغان درخواست گزاروں کی پی او سی درخواستیں وصول کی جائیں اور ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، جبکہ فیصلہ ہونے تک کسی بھی درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے ، سیف اﷲ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے بتایاکہ سپریم کورٹ کا نورین مسعود کیس میں حکم امتناع صرف اسی ایک مقدمے تک محدود ہے اسے پورے پاکستان کے تمام شہریت اور پی اوسی کیسز پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں