برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، تعلقات مستحکم ہو رہے :سپیکر پنجاب اسمبلی

 برطانوی وزیر مملکت کی ملاقات، تعلقات  مستحکم ہو رہے :سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد سے برطانیہ کی وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس چیپ مین نے اسمبلی چیمبر میں گزشتہ روز ملاقات کی۔

 اس دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ہیڈ آف لاہور آفس بین وارننگٹن، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سیم والڈک اور سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر اویس شاہ، صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں اور سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب بھی موجود تھے ۔  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور ترقیاتی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پارلیمانی روابط مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اقدامات آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پارلیمانی تعاون اور ترقیاتی اہداف کے باعث مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں