سمندری اہمیت اجاگر کرنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار:گیلانی

سمندری اہمیت اجاگر کرنے میں پاک بحریہ کا اہم کردار:گیلانی

نیوی وارکالج لاہور میں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب امیر البحر نوید اشرف بھی شریک، ریئر ایڈمرل سہیل عزمی نے جائزہ پیش کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں آٹھویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق اکیسویں صدی میں سمندروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میں پاکستان نیوی کی خدمات کو سراہا ،چیئرمین سینیٹ کی جانب سے قوم میں سمندروں کی اہمیت اُجاگر کرنے کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے جہاز رانی اور ماہی گیری کے شعبوں کی استعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ کمانڈانٹ وار کالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے ورکشاپ کا جائزہ پیش کیا، میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ میں پارلیمنٹ، پالیسی ساز، بیورو کریٹس، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں