قصور:دھی رانی پروگرام،96 جوڑوں کی اجتماعی شادی

قصور:دھی رانی پروگرام،96 جوڑوں کی اجتماعی شادی

قصور(نمائندہ دنیا)قصور ڈی پی ایس میں سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام دھی رانی پروگرام کے تحت 96جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی،جن میں ضلع قصورسے تعلق رکھنے والے 85 مسلم اور 11کرسچن نوبیاہتا جوڑے شامل تھے۔

 صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ و دیگرمہمانوں نے نوبیاہتا جوڑوں کو دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے فی کس 2لاکھ روپے سلامی پیش کی۔ ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خاں، ممبرز صوبائی اسمبلی حاجی محمدنعیم صفدر انصاری، چودھری احسن رضا، حاجن صفیہ سعید، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، ڈپٹی کمشنر محمدآصف رضا، سیکرٹری سوشل ویلفیئر،ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی،سیاسی و سماجی رہنمائوں سمیت دولہا دلہن کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں