سہیل آفریدی کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا ڈائریکٹر فارغ
پشاور(آئی این پی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے اچانک دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈائریکٹر کی برطرفی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معائنے کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور تشویش ناک حد تک کمزور پائے گئے ۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پیڈز ایمرجنسی کے سربراہ کو معطل کر کے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔