علیزے شاہ ندا یاسر اور صبا فیصل کی ٹرولنگ پر خوش، بیان وائرل
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے صبا فیصل اور میزبان ندا یاسر پر ان کے حالیہ بیانات کے بعد تنقید کی ہے ۔ علیزے شاہ نے ان دونوں معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صبا فیصل نے ان کے ساتھ دو منصوبوں میں کام کیا۔۔۔
مگر پھر بھی انہیں ‘نیچرل’ اداکارہ تسلیم نہیں کیا، امید ہے اب سب کچھ واضح ہو گیا ہوگا۔ندا یاسر کے حوالے سے علیزے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شاید انہیں اسٹاف کو ادائیگی نہ کرنے کی عادت اپنے شوہر یاسر نواز سے ملی ہے ۔