وفاقی کابینہ کا اجلا س آج، بلدیاتی نظام پر مشاورت، اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں پنجاب کے طرز پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں،مختلف وزارتوں اورڈویژنز کی سمریاں بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔