وینزویلا میں یک طرفہ فوجی کارروائی غیر قانونی:برنی سینڈرز

 وینزویلا میں یک طرفہ فوجی کارروائی غیر قانونی:برنی سینڈرز

ٹرمپ کے پاس دوسرے ملک پر حملہ کرنے کا آئینی اختیار نہیں :امریکی سینیٹر جارحیت ختم اور وینزویلا کو تیل کیلئے چلانے کی کوششیں ترک کردیں:بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا میں یک طرفہ فوجی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ وینزویلا کے امور چلانے سے گریز کریں۔امریکی سینیٹر برنی سینڈر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس دوسرے ملک پر حملہ کرنے کا آئینی اختیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب 60 فیصد امریکی تنخواہ سے گزارہ کر رہے ہیں تو انہیں گھر کے بحرانوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، غیرقانونی عسکری جارحیت ختم کریں اور وینزویلا کو تیل کیلئے چلانے کی کوششیں ترک کردیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں