قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا دوسرا گروپ کولمبو پہنچ گیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا دوسرا گروپ لاہور سے کولمبو پہنچ گیا۔۔۔
دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا ، محمد نواز ، صاحبزادہ فرحان ،عثمان خان ، صائم ایوب ، ابرار احمد، عبدالصمد، خواجہ نافع، بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ سٹاف کے دیگر ارکان بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ سکواڈ کا ایک گروپ پہلے ہی کولمبو پہنچ چکا تھا۔