پاکستانی ٹیلی وژن تخلیقی جمود کا شکار ہے :علی خان

پاکستانی ٹیلی وژن تخلیقی جمود کا شکار ہے :علی خان

کراچی (آئی این پی) سینئر اداکار علی خان نے کہا ہے کہ آج کل کے ڈراموں میں بہت یکسانیت ہے ’ ہر ڈرامہ ایک جیسا محسوس ہوتا ہے۔

علی خان نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستانی ٹیلی وژن اس وقت ایک تخلیقی جمود کا شکار ہے ، جہاں زیادہ تر ڈرامے ایک جیسے محسوس ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی سال 3 ایسے ڈراموں میں کام کیا جن کی کہانیاں تقریباً ایک جیسی تھیں۔اداکار نے کہا کہ اگر وہی فضول چیزیں چل رہی ہیں تو پھر درست کون ہے ۔ علی خان نے تخلیق کاروں پر زور دیا کہ وہ رسک لیں اور منفرد کہانیوں پر کام کریں۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایک ایسے ڈرامے کی تجویز بھی دی جس میں بچے اپنے والدین کی شادیاں طے کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں