یورپ :برفانی طوفان، پروازیں منسوخ،سکولز بند ،7ہلاک
پیرس/ایمسٹرڈیم (اے ایف پی) یورپ کے مختلف حصوں میں شدید برفانی طوفان اور تیز ہواؤں نے بدھ کو بھی نقل و حمل کا نظام بری طرح متاثر کیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں۔۔
، مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے ۔ پیرس اور ایمسٹرڈیم سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔مختلف واقعات میں فرانس، ہنگری اور بوسنیا میں سات افراد ہلاک ہو چکے ۔ کئی علاقوں میں سکولزبند ہیں اور بے گھر افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔