یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط

یوکرین میں برطانوی فوج کی تعیناتی  پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط

لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں یوکرین میں برطانوی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔۔۔

 اسٹارمر نے ہاؤس آف کامنز میں بتایا کہ برطانیہ اور فرانس نے یورپی اتحادیوں کے اجلاس میں ایک اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت روس کے ساتھ جنگ بندی کے بعد یوکرین میں یورپی افواج تعینات کی جائیں گی۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ پیرس میں جاری امریکا اور یوکرین کے مذاکرات میں مشرقی یوکرین کے علاقوں کے کنٹرول اور روس کے زیرِ قبضہ زاپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مستقبل پر غور کیا جا رہا ہے ۔یورپی سفارتی ذرائع کے مطابق فرانس، جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی ممالک مذاکرات میں شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں