جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی ناانصافیاں ہوتی ہیں:فائزہ حسن

جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی ناانصافیاں ہوتی ہیں:فائزہ حسن

کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ فائزہ حسن نے اداکارہ صبا فیصل کے سسرالی رشتوں سے متعلق وائرل بیان پر اپنا مؤقف پیش کر دیا۔

فائزہ حسن نے کہا کہ میں سمجھتی تھی کہ نند جیسے کردار صرف فکشن ہوتے ہیں لیکن جب میں نے نند میں کام کیا تو لوگوں کے پیغامات آئے کہ وہ اس کہانی سے خود کو جوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب مجھے اندازہ ہوا ہے کہ جوائنٹ فیملی سسٹم میں واقعی بہت سی ناانصافیاں ہوتی ہیں،جوائنٹ فیملی سسٹم کا واحد فائدہ پیسے کی بچت ہے ، اس کے علاوہ میں اسے اچھا خیال نہیں سمجھتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں