ورون دھون پاکستان مخالف بیان پر ٹرولنگ کا شکار
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار ورون دھون کو پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیان دینا مہنگا پڑگیا۔
حال ہی میں ان کی آنے والی متنازعہ فلم ‘بارڈر 2’ کے گانے کی تقریبِ رونمائی کے دوران ورون دھون نے کہا کہ ‘بارڈر 2’ جیسی فلمیں بنانا اس لیے ضروری ہے تاکہ نئی نسل کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت اور حوصلہ رکھتا ہے ۔ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے سخت ردعمل دیا،کئی صارفین نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے اور کہا کہ بھارت صرف فلموں میں ہی بدلہ لیتا ہے۔