ملیشیائی شہزادے سے زبردستی شادی کرائی گئی، انڈونیشیائی ماڈل
جکارتہ(شوبز ڈیسک) انڈو نیشیائی نژاد امریکی ماڈل منوہارا اوڈیلیا نے برسوں بعد اپنی متنازعہ شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے۔۔
کہ 2008میں ملائشیا کے شہزادے تنگکو محمد فخری پیٹرا کے ساتھ ہونے والی شادی نہ تو قانونی تھی اور نہ ہی ان کی مرضی سے ہوئیمنوہارا اوڈیلیا کے مطابق یہ ایک زبردستی کی شادی تھی، جو اس وقت کی گئی جب وہ صرف 16 سال کی نابالغ تھیں۔اب 33 سالہ منوہارا نے انسٹاگرام پر جاری ایک تفصیلی بیان میں میڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شہزادے کی سابقہ اہلیہ قرار دینا بند کیا جائے ، کیونکہ یہ اصطلاح اپنی رضا مندی سے بندھے قانونی ازدواجی رشتے کا تاثر دیتی ہے جب کہ حقیقت کچھ اور ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کم عمری کی وجہ سے وہ قانونی اور ذہنی طور پر ہامی بھرنے کی اہل نہیں تھیں اور انہیں سخت نگرانی، تنہائی اور دباؤ میں رکھا گیا۔