مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی انتقال کر گئے
لاہور(شوبز ڈیسک)استاد مہدی حسن کے صاحبزادے سجاد مہدی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔اہل خانہ کے مطابق سجاد مہدی کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم وہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہو سکے ۔ مرحوم پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر فائز رہ چکے تھے ۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر لاہور میں ادا کی جائے گی، اہلِ خانہ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے ۔