بھکارن نے پیسے نہ دینے پر گاڑی پر تھوکا :صرحا اصغر
لاہور(این این آئی)اداکارہ صرحا اصغر نے کہا ہے کہ بھکارن کو پیسے نہ دینے پر گاڑی پر تھوک کر چلی گئی تھی ۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری گاڑی سگنل پر رکی تو ایک بھکارن پیسے مانگنے آگئی جب اسے پیسے دینے سے انکار کیا تو اس نے سخت نا گواری کا اظہار کیا اور گاڑی پر تھوک کر چلی گئی۔ واقعے کے بعد کافی دیر تک سوچتی رہی اور مجھے اب ان سے خوف آنے لگا ہے ۔صرحا اصغر نے کہا کہ میں تو دعا کرتی ہوں کہ گاڑی سگنل پر نہ رکے کیونکہ یہ لوگ تو پیچھے ہی پڑ جاتے ہیں، بہت سے فقیر ایسے ہوتے ہیں جو پہچان لیتے ہیں اب میں نے سوچا ہے کہ ماسک پہن کر گاڑی چلایا کروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ فقیر 9 سے 5 نوکری کرنے والوں سے زیادہ کما رہے ہوتے ہیں،ان فقیروں کا بھی کچھ ہونا چاہیے ۔