سڈنی ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے 2وکٹ پر 166 رنز بنالئے
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ایشز سیریز میں سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا،آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 166 رنز بنالئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ما ئیکل نیسر ایک، ٹریوس ہیڈ91رنزکیساتھ نا ٹ آؤٹ رہے ،مارنس لبوشین 48 اور جیک وید رالڈ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئی،جو روٹ نے 160رنز کیساتھ نمایاں رہے ،مائیکل نیسر نے 4،مچل سٹارک اور سکاٹ بولنڈ نے 2،2وکٹیں لیں۔