خلائی مخلوق سے رابطہ، پوپ کے خطاب بارے دلچسپ دعویٰ

خلائی مخلوق سے رابطہ، پوپ کے خطاب بارے دلچسپ دعویٰ

لندن(نیٹ نیوز)ایک برطانوی ڈاکیومنٹری ساز نے دعویٰ کیا ہے کہ پوپ لیو اس برس خلائی مخلوق کے ساتھ پہلے ممکنہ رابطے کی صورت میں ان سے متعلق خطاب کی تیاری کر رہے ہیں۔

یو ایف او محقق مارک کرسٹوفر لی کے دعوے کے مطابق انہوں نے ویٹیکن کے خفیہ آرکائیوز تک رسائی حاصل کر لی ہے اور وہ تاریخی پُراسرار وقوعات کی تحقیقات کر رہے ہیں جو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلائی مخلوق کے ساتھ رابطے پر روشنی ڈال سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ کیتھولک چرچ پہلے ہی خلائی زندگی کے سامنے آنے پر مذہبی اور روحانی نتائج سے متعلق سوچ رہا ہے ۔مارک کرسٹوفر لی نے بتایا کہ انہیں ویٹیکن کے خفیہ آرکائیوز تک رسائی دی گئی ہے اور وہ ایسے پُر اسرار مظہر، روحانی رابطے یا کوئی بھی ایسی چیز جو زمین سے باہر کسی زندگی سے انسان کے ممکنہ رابطے پر روشنی ڈال سکتی ہے ، سے متعلق تاریخی حوالہ جات کو دیکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں