جاپانی فوڈ چین نے ٹونا مچھلی کیلئے 32 لاکھ ڈالر ادا کر دئیے
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کی معروف سوشی ریسٹورنٹ چین نے نئے سال کی روایتی نیلامی میں ایک بلیو فِن ٹونا مچھلی کے لیے تاریخ کی سب سے بڑی رقم ادا کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ٹوکیو کے تویوسو فِش مارکیٹ میں ہونے والی سالانہ نیو ایئر نیلامی کے دوران ایک جاپانی سوشی ریسٹورنٹ نے 510 ملین ین (تقریباً 32 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کی بولی دے کر 243 کلوگرام وزنی نیلی فِن ٹونا مچھلی خریدی، یہ اب تک اس نیلامی میں ادا کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے ۔یہ قیمتی مچھلی ٹوکیو میں قائم مشہور سوشی ریسٹورنٹ چین سوشی زانمائی کی مالک کمپنی کیومورا کارپوریشن نے خریدی ہے ۔ کمپنی کے سربراہ کیوشی کیمورا ‘ٹونا کنگ’ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔ کیوشی کیمورا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سال معیشت بہتر ہوگی، امید ہے کہ یہ بولی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لے آئے گی۔