معدے میں موجود بیکٹیریا دماغی افعال کے لیے اہم
نیو یارک(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے معدے اور ذہانت کے درمیان موجود حیران کن تعلق دریافت کیا ہے۔
امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جب معدے میں موجود جرثوموں میں تبدیلیاں آتی ہیں تو اس سے دماغی افعال پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔معدے میں موجود بیکٹیریا دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں معدے میں موجود بیکٹیریا اور مختلف جانداروں کے دماغی افعال کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے لیے انسان، بندر اور ایک اور جانور کے معدے کے بیکٹیریا کو چوہوں کے جسموں میں داخل کیا گیا۔8 ہفتوں بعد محققین نے چوہوں کی دماغی سرگرمیوں میں واضح فرق کو دریافت کیا۔ اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں معدے میں موجود بیکٹیریا اور آٹزم یا ذہانت میں کمی کا باعث بننے والے دماغی امراض میں تعلق دریافت کیا گیا، مگر اس حوالے سے شواہد محدود تھے ۔